1 مارچ، 2011، 8:03 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا آیت اللہ حکیم اور ابوالقاسم گرجی کی رحلت پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم کا آیت اللہ حکیم اور ابوالقاسم گرجی کی رحلت پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حکیم اور ڈاکٹر ابوالقاسم گرجی کی رحلت پر الگ الگ تعزيتی پیغام ارسال کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حاج سید محمد سعید حکیم کے نام اپنے ایک پیغام میں ان کے والد بزرگوارمرحوم  آیت اللہ سید محمد علی حکیم کی رحلت پر تعزيت پیش کی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب مستطاب آیت اللہ آقای حاج سید محمد سعید حکیم دامت برکاتہ

جنابعالی کے والد محترم مرحوم آیت اللہ سید محمد علی حکیم کی رحلت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور جناب عالی کی توفیق کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

10/اسفند/ 1389

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسی طرح اپنے ایک پیغام میں مرحوم ڈاکٹر ابو القاسم گرجی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم جلیل القدرمرحوم ڈاکٹر ابوالقاسم گرجی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر ان کے محترم خاندان، ملک کے علمی طبقہ، مرحوم کے شاگردوں ، دوستوں اور چاہنے والوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم نے ملک کی یونیورسٹیوں اور اسلامی دائرۃ المعارف  ادارہ میں گرانقدر علمی خدمات سرانجام دیں ، مرحوم خود بھی دائرۃ المعارف ادارہ کی اعلی کونسل کے رکن تھے۔ اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

10/اسفند/1389

News ID 1264861

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha